: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جناب ایم اے کے تنویر مشیر اعلی وقف پروٹکشن اینڈ ڈیولپمنٹ کمیٹی ورنگل کے ساتھ ایک وفد پسنوری دیاکر رکن پارلیمان و رنگل اور گریٹر میونسپل کارپوریشن ورنگل میئر این نریندر سے علحدہ علحدہ ملاقات کرتے ہوئے 22مئی بروز اتوار شب برات کے ضمن میں شہر ورنگل کے مساجد ،قبرستان اوردرگاہوں کی صاف صفائی اور برقی کی سہولت فراہم کرنے سے متعلق نمائندگی کی ۔اس موقع پر میئر این نریندر نے کمشنر میونسپل
کارپوریشن ورنگل مسٹر سرفراز احمد کو اس سلسلے میں احکامات جاری کرتے ہوئے کاموں کی عاجلانہ تکمیل کے لئے ہدایت دی۔اس موقع پر ایم اے جبار چیرمین توکل ویلفیر ٹرسٹ ،محمد حسین پاشاہ ٹی آر ایس اقلیتی قائد ،سید عارف الدین صابری صدر مسجد و درگاہ حضرت روشن شہید ؒ ،ایم اے مقیط خان ،محمد محمود ،ایم اے رزاق پاشاہ ،سید جیلانی ،محمد معشوق علی ،محمد غوث پاشاہ ،ایم اے سلیم ،سید اصغر ،ایم ایم طیسیر ،محمد شریف ،محمد یعقوب کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔